اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کے تمام گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر صوبائی حکومت داد کی مستحق ہے، اس حوالے سے دیگر صوبوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ خدمتِ خلق اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے اور غریب گھرانوں …
مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کے تمام گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر صوبائی حکومت داد کی مستحق ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کے تمام گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر صوبائی حکومت داد کی مستحق ہے، اس حوالے سے دیگر صوبوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ خدمتِ خلق اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل ہے اور غریب گھرانوں کو علاج کی فراہمی خدمت خلق کی بہترین مثال ہے۔ یہ عمل بے پناہ برکتوں کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ساری آبادی کو فی خاندان دس لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا یہ اقدام جراتمندانہ اور دیگر صوبوں کے لئے مثال ہے، اس حوالے سے صوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ وفاقی سطح پر بھی اسے لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی دنیا کے صرف چند ترقی یافتہ ممالک میں اختیار کی گئی ہے۔ یہ پروگرام بانیان پاکستان کے ویژن سے ہم آہنگ اور فلاحی ریاست کی جانب پہلا قدم ہے۔








