جاپان کے سفیر میٹسوڈا کا جاپانی سفارتخانے میں منعقدہ کینڈو آرمرس کی پریذنٹیشن تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر میٹسوڈا نے کہا ہے کہ فن اور ثقافت کا تبادلہ مختلف ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے ، کینڈو کو اب جاپان میں تعلیم کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے ،یہ لوگوں کو نظم و ضبط اور اپنے مخالفین کا احترام سکھاتا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں جاپانی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر میٹسوڈا نے کہا ہے کہ فن اور ثقافت کا تبادلہ مختلف ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے ، کینڈو کو اب جاپان میں تعلیم کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے ،یہ لوگوں کو نظم و ضبط اور اپنے مخالفین کا احترام سکھاتا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں جاپانی سفارتخانے میں منعقدہ کینڈو آرمرس (بی او یو یو) کی پریذنٹیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کینڈو، روایتی جاپانی مارشل آرٹس کا حصہ ہے۔اس موقع پر آل جاپان کینڈو فیڈریشن نے کینڈو کو مزید فروغ دینے کے لئے اسلام آباد کینڈو ایسوسی ایشن کو کینڈو آرمرس(بی او جی یو) کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت ، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود اور اسلام آباد کینڈو ایسوسی ایشن کے نمائندے عرفان بھٹی نے بھی شرکت کی۔جاپانی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں جاپانی مارشل آرٹ کے فروغ کے لئے کوششوں پراسلام آباد کینڈو ایسوسی ایشن کے نمائندے عرفان بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ یہ تحائف ان سب لوگوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا جو کینڈو سیکھنے کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان پاکستان کا ایک بہت اچھا دوست اور ڈونر ہے۔انہوںنے کہا کہ جاپان اور اس کی ثقافت سے متعلق کچھ بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

مزید خبریں