اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کی منظوری دے دی ہے ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کا آغاز 4 ستمبر …
وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کی منظوری دے دی،سید ذوالفقار بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کی منظوری دے دی ہے ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کا آغاز 4 ستمبر کو ہوگا، تمام بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم موقع ہے،مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید اچھی چیزیں آئیں گی ۔








