حج 2020ءکے درخواست گزار31 اگست تک اپنی متعلقہ بینک برانچوں سے اپنی رقوم وصول کر لیں،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2020ءکے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ 31 اگست تک اپنی متعلقہ بینک برانچوں سے اپنی رقوم وصول کر لیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج واجبات کی ادائیگی سے متعلق جائزہ اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ 98 فیصد درخواست گزاروں کو حج واجبات کی …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2020ءکے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ 31 اگست تک اپنی متعلقہ بینک برانچوں سے اپنی رقوم وصول کر لیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج واجبات کی ادائیگی سے متعلق جائزہ اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ 98 فیصد درخواست گزاروں کو حج واجبات کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے باقی 2 فیصد درخواست گزار بینکوں سے اپنے واجبات وصول کر لیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حج درخواست گزاروں کو حج واجبات کی با سہولت ادائیگی کے لئے وزارت مسلسل بینکوں سے رابطے میں ہے۔

مزید خبریں