اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر میڈیا آفس کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم وضع دار سیاست دان تھے۔ ڈاکٹر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر میڈیا آفس کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم وضع دار سیاست دان تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدرمملکت نے مرحرم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔








