انسداد ٹڈی دل کے لئے وفاقی حکومت اور پاک فوج سندھ حکومت کے ساتھ ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستان آرمی ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کو جاری تفصیلات کے مطابق انسداد ٹڈی دل کے لئے وفاقی حکومت اور پاک فوج سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔موجودہ صورتحال اور ٹڈی دل کے خطرے کے پیش نظر جدید سازوسامان مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹڈی دل کے تدارک کے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستان آرمی ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں۔ جمعرات کو جاری تفصیلات کے مطابق انسداد ٹڈی دل کے لئے وفاقی حکومت اور پاک فوج سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔موجودہ صورتحال اور ٹڈی دل کے خطرے کے پیش نظر جدید سازوسامان مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹڈی دل کے تدارک کے لئے سندھ کے ضلع تھرپارکر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان میں تیار کردہ 30 عدد ULV Sprayers اور FAO کی مہیا کردہ 20 عدد e-Locust devices سندھ حکومت کو فراہم کئے جائیں گے۔ مہیا کردہ سامان ٹڈی دل کے پھیلاو کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ صوبہ سندھ اور ملحقہ علاقہ جات میں ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے 21 اگست بروز جمعہ ایک خصوصی کانفرنس کا ڈی سی آفس (Mithi) تھرپارکر میں اہتمام کیا جا رہا ہے۔یہ کانفرنس سندھ کے آئندہ لائحہ عمل کو طے کرنے میں مفید ثابت ہو گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل موجود.ملک بھر میں محکمہ فوڈ سیکیورٹی اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری. گذشتہ 24 گھنٹوں میں 233100 ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل.24 گھنٹوں میں سندھ کے ضلع تھرپارکر اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 784 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا .گذشتہ6 ماہ میں 1115637 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔

مزید خبریں