چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ویڈیو لنک کے ذریعے پانچویں عالمی سپیکر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پانچویں عالمی سپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے پارلیمانوں کو امن اور سلامتی کے حوالے سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ آج ماحول دوست اقتصادی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔کم ترقی یافتہ ممالک اور خطوں کی اقتصادی صلاحیت کو …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پانچویں عالمی سپیکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے پارلیمانوں کو امن اور سلامتی کے حوالے سے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ آج ماحول دوست اقتصادی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔کم ترقی یافتہ ممالک اور خطوں کی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانا ہو گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابقبین الپارلیمانی یونین کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقتصادی تعاون کے ذریعے غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ19 کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے حالات متاثر ہوئے ہیں اور کرونا وائرس کے باعث غیر معمولی صورتحال پیداہوئی جس کیلئے بہتر ادارہ جاتی تعاون انتہائی لازمی ہے۔ وباءنے قوموں کے درمیان تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2019 میں احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو سماجی تحفظ اور ضرورت زندگی کیلئے امدادی پیکج فراہم کیا اور صحت، سہولت پروگرام کے ذریعے لوگوں کوصحت کی سہولیات فراہم کیں۔قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے معیاری تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پارلیمانی ٹاسک فورس پائیدار ترقی کے اہداف کی نگرانی کر رہے ہیں۔ موسمی تغیرات جس نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے پاکستان نے ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تغیرات کے مضر اثرات کو کم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ پارلیمانی تعاون عالمی سطح پر قوموں کے درمیان تعلقات کو تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کثیر الجہتی سطح پر تعاون کے فروغ دینے کیلئے موثر کر دار ادا کر رہی ہے۔ عالمی فورمز کے ساتھ معاونت کو اہم سمجھتے ہیں اور بین الاپارلیمانی یونین عالمی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد اہم اور تاریخی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کے منتظمین اور بین الاپارلیمانی یونین کی قیادت کو کانفرنس کے انعقاد کے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید خبریں