اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں معاشی شرح نمو 1.3 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے موڈیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جاری مالی سال 2021ءمیں پاکستان معاشی ترقی کی شرح 1.3 …
پاکستان میں معاشی شرح نمو 1.3 فیصد اور مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے، ریٹنگ ایجنسی موڈیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں معاشی شرح نمو 1.3 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے موڈیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جاری مالی سال 2021ءمیں پاکستان معاشی ترقی کی شرح 1.3 فیصد اور بے روزگاری کا تناسب 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ موڈیز نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد اور تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 91.4 فیصد جبکہ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔








