وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت سے متصادم ہونے کے سبب قائمہ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں شرکت ناممکن تھی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ قائمہ کمیٹی وزارت کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی مجاز نہیں۔جمعہ کو چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر مشتاق احمد کو ایک خط میں لکھا ہے کہ رولز آف بزنس کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل متعلقہ وزیر کی دستیابی یقینی بنانا لازمی ہے۔ خط کے …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ قائمہ کمیٹی وزارت کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی مجاز نہیں۔جمعہ کو چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر مشتاق احمد کو ایک خط میں لکھا ہے کہ رولز آف بزنس کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل متعلقہ وزیر کی دستیابی یقینی بنانا لازمی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کا وقت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے وقت سے متصادم تھا جس کے سبب اجلاس میں شرکت ناممکن تھی۔ قائمہ کمیٹی وزارت کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی مجاز نہیں، وزارت کی بہتری کے لیئے پالیسی سازی میں رہنمائی کرسکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں کی جانے والی سیاسی گفتگو اور حکومت پر بیجا تنقید غیرپارلیمانی روایت ہے۔

مزید خبریں