لاہور۔21 اگست (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب کو محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، چودھری محمدسرور اورسردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن شور …
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

مزید خبریں
لاہور۔21 اگست (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی،ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب کو محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، چودھری محمدسرور اورسردار عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن شور شرابے کی بجائے انتخابات کاانتظار کرے،صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے،مخالفین کا وطیرہ منفی سیاست ہے، مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہم پاکستا ن کو آگے جبکہ اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے،پنجاب کوہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں،ترقی او رخوشحالی کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔








