اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ''چین پاکستان کمیونٹی آف شیئرڈ فیوچر'' کو مضبوط بنانے اور علاقائی ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے فروغ کے سلسلہ میں مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے ایک خط میں چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین …
چین پاکستان کے ساتھ ”چین پاکستان کمیونٹی آف شیئرڈ فیوچر” کو مضبوط بنانے اور علاقائی ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے فروغ کے سلسلہ میں مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے چین کے صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ”چین پاکستان کمیونٹی آف شیئرڈ فیوچر” کو مضبوط بنانے اور علاقائی ممالک کے مابین مشترکہ تعاون کے فروغ کے سلسلہ میں مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے ایک خط میں چینی صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین خطہ میں امن و ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ باہمی حمایت، یکجتی اور تعاون وبا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے یہ بات صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سی پیک سے متعلق سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکنزم بارے دوسری کانفرنس پر مبارکباد کے لئے لکھے گئے خصوصی خط کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے چین پاکستان تعلقات اور سی پیک کی ان کے لئے اہمیت اور حمایت کی مکمل عکاسی ہوتی ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے برادر ملک اور شراکت دار ہیں جن کی دوستی بہت خاص ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئیٹو کے تحت سی پیک چین اور پاکستان کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے اور چین پاکستان کمیونٹی برائے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے باقاعدگی کے ساتھ دوستانہ مشاورت کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کی طویل المدتی بنیادوں پر ترقی اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئیٹو بارے تعاون کے فروغ کے لئے سیاسی اتفاق رائے حاصل ہوا ہے۔








