وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہو گئے

بیجنگ ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہو گئے۔ حینان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، وزارت خارجہ، چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانہ کے افسران نے وزیر خارجہ اور وفد کو الوداع کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ چین میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات …

بیجنگ ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہو گئے۔ حینان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، وزارت خارجہ، چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانہ کے افسران نے وزیر خارجہ اور وفد کو الوداع کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے مختصر دورہ چین میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و علاقائی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری، سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے حینان میں ہونے والے پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کی اور مختلف دوطرفہ امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اور وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے اس مختصر دورہ کے دوران چینی و پاکستانی میڈیا کے ساتھ گفتگو بھی کی اور اپنے دورہ کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے انہیں آگاہ کرتے رہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کورونا عالمی وبائی اثرات میں کمی کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔

مزید خبریں