واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، میڈرڈ، نئی دہلی ۔ 25 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ38 لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ38 لاکھ سے بڑھ گئی

مزید خبریں
واشنگٹن، ریوڈی جنیرو، میڈرڈ، نئی دہلی ۔ 25 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ38 لاکھ 13 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک آٹھ لاکھ17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد23813035 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6632076 ہے۔ مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے817036 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد59 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ81 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5915630 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2516535 ہے جبکہ مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 181114افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد36 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ15 ہزار 451افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 3627217 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے733057 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد115451تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق برازیل میں اب تک 2778709کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ادھر سپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں اب تک وائرس سے 28872 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ سپین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سپین میں کورونا وائرس کے40 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد420809 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے بعد کاتالونیہ اور باسکیو کے حالات بہت خراب ہیں۔ میڈرڈ کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں کو غیر ضروری معاشرتی پروگراموں کے انعقاد سے باز رہنے کا مشورہ دیاہے جبکہ کاتالونیہ میں 10 یا اس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سپین میں کورونا وائرس سیاب تک 28 ہزار872 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 241561 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، مہلک وائرس سے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61 ہزار نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3167323 تک پہنچ گئی، اس دوران کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کرسات لاکھ چار ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید848 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 58546 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کے شفایاب ہونے کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔








