اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد سیدپور میں 30 ،زیروپوائنٹ 15 ،صوبہ سندھ میر پورخاص میں162 ،مٹھی 135،حیدر آباد 133،بدین 109 ،چھور111، کراچی 105،ٹنڈو جام 93، ٹھٹھہ 72، لاڑکانہ لانڈھی 46 پنجاب سیالکوٹ میں 22، راوالپنڈی شمس آباد میں 7، مری 6، خیبر پختونخوا بالا کوٹ میں 10 ، بلوچستان سبی اور پنجگور میں 7 اور کشمیر کوٹلی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45، چلاس 44، دالبندین اور شہید بیظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔