لائلپور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے قیام سے مقامی ثقافت اور فنکاروں کے منفرد کام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں مدد ملے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

فیصل آباد۔ 25 اگست (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لائلپور آرٹ اینڈکرافٹ گیلری کے قیام سے مقامی ثقافت کو فرو غ ملنے کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی اور ان کا منفرد کام نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب ان خیالات کا اظہار لائلپور آرٹ اینڈ کرافٹ …

فیصل آباد۔ 25 اگست (اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لائلپور آرٹ اینڈکرافٹ گیلری کے قیام سے مقامی ثقافت کو فرو غ ملنے کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی اور ان کا منفرد کام نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب ان خیالات کا اظہار لائلپور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے افتتاح کے موقع پر کر رہے تھے۔انہوںنے لائلپور آرٹ اینڈ گیلری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ مقامی دستکاریوں کو نہ صرف ملکی اور غیر ملکی سطح پر متعارف کرانے میں کردار ادا کرے گی بلکہ یہ مقامی دستکاریاں اور فنون لطیفہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے منصوبے سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مستقبل میں پنجاب سیاحت کا مرکز بن کر ابھرے گا جس کیلئے پنجاب حکومت جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔لائلپور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری میں قیدیوں کی مقامی طور پر تیار کردہ دستکاریوں اور روائتی ملبوسات کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ قالین بھی نمائش کیلئے رکھے گئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے آرٹ کے ان نمونوں میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدار نے لائلپور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لائلپور آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری کے بارے میں تفصیلی بریننگ دی ۔اس موقع پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب ،چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات ،چیف سیکرٹری ار بنا ئزیشن اینڈ انفرا سٹکچر ، سیکرٹری خزانہ پنجاب سمیت کمشنر ،آر پی اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔اس سے قبل زرعی یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی آمد کے موقع پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین و قومی اور صوبائی اسمبلی کے علاوہ، کمشنر ، آر پی او ، سی پی سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔