وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا پیر ودھائی سبزی منڈی لنگر خانے کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے منگل کو پیر ودھائی سبزی منڈی لنگر خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں رہنماؤں نے لنگر خانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے منگل کو پیر ودھائی سبزی منڈی لنگر خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں رہنماؤں نے لنگر خانے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت لوگوں کو اپنا سمجھ کر روٹی اور چھٹ فراہم کر رہی ہے، اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے لنگر خانے میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہیں، لنگر خانے میں سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ معاون خصوصی علی نواز اعوان نے لوگوں کو لنگر خانے میں دیا جانے والا کھانا خود بھی کھایا اورکھانے کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا غریب لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، لنگر خانے میں جو مسافر مزدور سب آتے ہیں ان کو مفت کھانا اور رہائش فراہم کر رہے ہیں، غریبوں کی خدمت کا سلسلہ اورکوششیں جاری رکھیں گے۔