گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 450 کیس، 9 اموات رپورٹ ،ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالہ سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19کے 450 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 9 مریض ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالہ سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19کے 450 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 9 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میںکووڈ۔19 کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 24 ہزار 231 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 426، پنجاب میں 8 ہزار 461، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 695، اسلام آباد میں 2 ہزار 803، بلوچستان میں 444، گلگت بلتستان میں 287، آزاد کشمیر میں 115 ٹیسٹ شامل کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کووڈ۔19 کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے لئے مختص ایک ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 117 مریض ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 257، بلوچستان میں 12 ہزار 560، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 720، اسلام آباد میں 15 ہزار 531، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 796، پنجاب میں 96 ہزار 391 اور سندھ میں ایک لاکھ 28 ہزار 456 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 255 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 373 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 192 جبکہ 4 افراد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 248،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اموات ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 61 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 128 مریض زیر علاج ہیں۔