اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب سے طبقاتی تعلیم کا رحجان کم ہوگا، نصاب میں یکسانیت لائیں ہیں جو 21 ویں صدی کا نصاب ہے،اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا ،مہنگائی کو کنٹرول کر رہے ہیں، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے …
ملک میں یکساں تعلیمی نصاب سے طبقاتی تعلیم کا رحجان کم ہوگا، نصاب میں یکسانیت لائیں ہیں جو 21 ویں صدی کا نصاب ہے، وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب سے طبقاتی تعلیم کا رحجان کم ہوگا، نصاب میں یکسانیت لائیں ہیں جو 21 ویں صدی کا نصاب ہے،اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا ،مہنگائی کو کنٹرول کر رہے ہیں، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا یماندار وزیر اعظم کی قیادت میں تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے ملک میں خوشحالی لائیں گے ،شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لئے اقدامات کیے ہیں ، ہم ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں، وزیر تعلیم نے کہا کہ نصاب میں یکسانیت لائیں ہیں جو 21 ویں صدی کا نصاب ہے، تفصیلی مشق کے بعد یکساں نصا ب تیار کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اس سے قبل صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت کا اجلاس بھی ہوگا ،ٹیچرز پہلے ہی سکول آنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہ تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبا کو تعلیمی نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی جس میں تعلیم اور صحت کی صورتحال کے حوالہ سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا ،ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، عوام نے ہمیں پانچ سال کے لئے ووٹ دیے ہیں،ملک میں ایک ایماندار اور باصلاحیت وزیر اعظم ہے ،کابینہ اور ہمارے تمام ارکان اسمبلی بھی خلوص دل سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب قانون میں من مانی ترمیم کے ذریعہ این آر او مانگ رہی ہے حکومت کسی کو این آر او نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ،شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کے خلاف موئثر کارروائی نہیں ہوئی لٹیرے دندانتے پھر رہے ہیں اگر صحیح پراسیکیوشن ہو تو بد عنوانی ملوث عناصر کوسخت سزا ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برآمدات بڑھیں ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوا ،تعیمراتی صنعت کو فروغ ملا ،سٹاک ایکسچینج مارکیٹ ایشیاءکی بہترین حصص مارکیٹ میں شامل ہوئی۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے کورونا کا مقابلہ کیا یہ سب پرفارمنس غیر معمولی کامیابی ہے ۔








