اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ اپوزیشن کم اور چھوئی موئی زیادہ ہے، یہ ذاتی مفاد کے لئے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے پہلے خطاب کے …
سینیت اجلاس، اپوزیشن کم اور چھوئی موئی زیادہ ہے، یہ ذاتی مفاد کے لئے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ اپوزیشن کم اور چھوئی موئی زیادہ ہے، یہ ذاتی مفاد کے لئے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے پہلے خطاب کے فوری بعد حکومت کو ناکام قرار دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر مختلف اوقات میں بلیک میلنگ کی کوشش کی، اپوزیشن بلیک میل کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جس میں انہیں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی اپوزیشن بلیک میلنگ کر رہی ہے، پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے سے عام آدمی کے لئے مشکلات پیدا ہوںگی۔








