اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ میں مضمر ہے۔ پارلیمان عوام کے نمائندہ ادارہ ہونے کی حیثیت سے عوام کے معاشی و معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی بین الپارلیمانی یونین کی صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ دنیا کو درپیش مسائل کا حل پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ میں مضمر ہے۔ پارلیمان عوام کے نمائندہ ادارہ ہونے کی حیثیت سے عوام کے معاشی و معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی صدر گیبری ایلا کیووس سے ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر نے کہا کہ امن اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ہی تمام مسائل کے حل کا موثر پلیٹ فارم ہے اور پاکستان کی موجودہ حکومت پارلیمان کی بالادستی اور قانوں کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کوویڈ 19کی وباءسے ہونے والے نقصانات کا سامنا ہےاور اس صورتحال میں پارلیمانوں کے مابین تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس جیسی مہلک وبائ سے نمٹنے کے لیے پارلیمانوں کے مابین قریبی رابطوں اور ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی کسٹوڈین ہوتی ہے۔انہوں نے آئی پی یو پر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کے لیے کہا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام نا ممکن ہے۔انہوں نے آئی پی یو کی صدر کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی کی صدر کا حالیہ دورہ ، پاکستان کا خطے میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف ہے۔ اسپیکر نے پاکستان اور میکیکو کے مابین دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی تعاون ، اعتماداور احترم کی مضبوط بنیادوں پر استور ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے ا?ئی پی یو کی صدر کو ا?ئی پی یو کے قیام کی 130ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور دنیا میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیےا?ئی پی یو کے کردار کو سراہا۔ بین الپارلیمانی یونین (ا?ئی پی یو) کی صدر گیبری ایلا کیووس نے سپیکرقومی اسمبلی کی پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے موجوٍٍٍدہ حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی حکمت عملی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ا?ئی پی یو کی سرگرم رکن ہے اور اس نے ہمیشہ ا?ئی پی یو کے چارٹر کے مطابق جمہوری اقدار کے فروغ اور ممبر ممالک کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے خطے میں پارلیمانی رابطوں کو زیادہ موثر بنانے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نےدورہ پاکستان کے دوران اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں اسپیکر نےا?ئی پی یو کی صدر گیبری ایلاکیووس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔








