اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون ساز ی میں ساتھ نہیں دے رہی، حزب اختلاف کے رہنما کرپشن میں ملوث ہےں، عدالت سے سزا یافتہ شخص ضمانت پر علاج کے لئے باہر گیا، ان کو واپس لانے کے لئے قانونی آپشن استعمال کریں گے، عدلیہ سے بھی رجوع کریں کیا جائے گا ،ن لیگ ایک …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون ساز ی میں ساتھ نہیں دے رہی، حزب اختلاف کے رہنما کرپشن میں ملوث ہےں، عدالت سے سزا یافتہ شخص ضمانت پر علاج کے لئے باہر گیا، ان کو واپس لانے کے لئے قانونی آپشن استعمال کریں گے، عدلیہ سے بھی رجوع کریں کیا جائے گا ،ن لیگ ایک ایسے شخص کا دفاع کررہی جوسزایافتہ ہے، شہباز شریف نے نواز شریف کے واپس آنے کی ضمانت دی تھی ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ورکرہوں اور ایک ایماندار لیڈر کی ترجمانی کرتا ہوں ، دوسری طرف ن لیگ کے رہنما ملک کے مجرموں کی نمائندگی کرتے ہیں ان ہی مجرموں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، انہی کی وجہ سے ملک کے عوام غربت کی سطح میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سچ نہیں سننا چاہتی، ن لیگ والے بتائیں کھربوں روپے کی جائیدادٰیں کیسے بنائیں، لندن میں مہنگے ترین اپارٹمنٹس کیسے خریدے ،ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیسے خریدے ، ن لیگ منی لانڈرنگ کا جواب دے۔ شبلی فراز نے کہا کہ یہ ملک مسلم لیگ ن کی ذاتی جاگیر نہیں، یہ عوام کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سخت سے سخت سزا ملنی جاہئے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے کسی لیڈر پر کوئی الزامات نہیں، نہ ہم ایسے کسی کاروبار میں ملوث ہیں۔ اپوزیشن کی بعض جماعتوں کے رہنما ایسی سر گرمیوں میں ملوث ہیں جن کے خلاف قانون سازی کی جانی چاہیے ۔ نیب کے بل میں ترامیم کا معاملہ ہو یا اینٹی منی لانڈرنگ کا بل اپوزیشن اس کی مخالفت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بہترین مفاد میں قانون سازی کی ضرورت ہے ۔








