آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/ وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی/ وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ اس دوران شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں 140 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ 14، راولاکوٹ ایک، مالم جبہ 135، بالاکوٹ 112، پٹن 91، چراٹ 85، کاکول 82، ڈی آئی خان 70، سیدو شریف 61، کالام 50، دیر 49، تخت بائی 36، پشاور 28، میرکھانی 17، چترال 16، دروش 12، نور پور تھل 103، جھنگ 75، اسلام آباد 73، اٹک 72، جوہر آباد 65، بھکر 50، مری 30، چکوال 29، کروڑ 28، خانیوال 26، راولپنڈی 21، فیصل آباد10، سرگودھا 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، حافظ آباد 2، ساہیوال، بہاولنگر، ملتان ایک، چلاس13، بگروٹ 3، گلگت اور استور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔