اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ اور آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیروں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ان سفراءمیں نیوزی لینڈ کیلئے نامزد سفیر مراد اشرف جنجوعہ اور آذربائیجان کیلئے نامزد سفیر بلال حئی شامل تھے۔وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر دونوں سفرا کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ …
مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ اور آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیروں کی ملاقات،وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر دونوں سفراءکو مبارکباد دی،متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ اور آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیروں نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ان سفراءمیں نیوزی لینڈ کیلئے نامزد سفیر مراد اشرف جنجوعہ اور آذربائیجان کیلئے نامزد سفیر بلال حئی شامل تھے۔وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر دونوں سفرا کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کو یہ نئی ذمہ داریاں، آپ کے شاندار سروس ریکارڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سونپی گئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے سفیروں سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفراءکو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔دونوں سفیروں نے وزیر خارجہ کی طرف سے کی گئی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔








