حیدر آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ بدین پہنچ گئے انہوں نے بدین میں بارش سے متاثرہ علاقوںکا دورہ اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور گورنر پنجاب کی جانب سے غیر سرکاری اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے10ہزار خاندانوں کے لیے بلاسود قرض اور ایک لاکھ متاثرین کو راشن مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری …
گورنر پنجاب چوہدری سرور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ بدین پہنچ گئے، بارش سے متاثرہ علاقوںکا دورہ، متاثرین میں راشن تقسیم کیا

مزید خبریں
حیدر آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ بدین پہنچ گئے انہوں نے بدین میں بارش سے متاثرہ علاقوںکا دورہ اور متاثرین میں راشن تقسیم کیا اور گورنر پنجاب کی جانب سے غیر سرکاری اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے10ہزار خاندانوں کے لیے بلاسود قرض اور ایک لاکھ متاثرین کو راشن مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر بدین پہنچے دورے کے دوران گورنر سندھ اورگورنر پنجاب نے ٹنڈو باگو کے علاقہ صاحب محل اور گولارچی روڈ پر واقع لاکھا ڈنو شہید سکول میں بارش متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن و دیگر امدادی سامان تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا کے ہمراہ گھونی پھلیلی سیم نالے کا بھی دورہ کیا اور کمزور پشتوں کا جائزہ لیا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ وفاق اور صوبوں کو مل کر جامع منصوبہ بندی کرکے قدرتی آفتوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ وفاق اور وزیر اعظم عمران خان کو کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں اور دیہی عوام کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے، وہ کراچی آرہے ہیں سب کے ساتھ مل کر مشاورت سے مستقل بنیادوں پر حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ہمارے بھائی ہیں اس مشکل گھڑی میں پنجاب کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، دیگر سماجی اداروں اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر ایک لاکھ خاندانوں اور 10ہزار متاثرین کو گھر بنانے کے لیے پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو مسلم دنیا کی پہلی خاتون اسپیکر کا اعزاز حاصل ہے جو دنیا بھر میں بدین کی پہچان کی وجہ بھی بنی اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ سالانہ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود سیم نالوں اور نہروں کی صفائی نہیں کی جاتی ہے پشتے مضبوط نہیں کئے جاتے جس کے باعث آج سندھ ڈوب رہا ہے انہوں نے کہاکہ کراچی کو بارش نے ڈوبویا، بدین میں بارش کے علاوہ سیم نالوں نے تباہی مچائی، بارش اور شگافوں سے سب سے زیادہ نقصان بدین کو پہنچا ہے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے علاوہ حسنین مرزا نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو بارش کی تباہی اور بدین کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے جلد وفاقی حکومت اس پر قدم اٹھائے گی علاوہ ازیں گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے حسنین مرزا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔








