اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسوں کی ملکی سطح پر اسمبلنگ کا آغاز اگلے سال ہوگا،منصوبہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا، سکول اور کالج جانے والی طالبات کی سفری مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی ڈیزائن کردہ بائیکس کا بھی منصوبہ ہے، غیرروایتی فصلوں کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ہائی …
بجلی سے چلنے والی بسوں کی ملکی سطح پر اسمبلنگ کا آغاز اگلے سال ہوگا،منصوبہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسوں کی ملکی سطح پر اسمبلنگ کا آغاز اگلے سال ہوگا،منصوبہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائے گا، سکول اور کالج جانے والی طالبات کی سفری مشکلات کے ازالے کیلئے خصوصی ڈیزائن کردہ بائیکس کا بھی منصوبہ ہے، غیرروایتی فصلوں کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ہائی ٹیکنالوجی فارم قائم کر دیئے جائیں گے۔بھنگ کی کاشت کیلئے جہلم،پشاور اور چکوال میں مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ کپاس کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے بھنگ اس کمی کو دور کرے گا۔بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ہیمپ کی صنعتی اور طبی استعمال کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار ہیمپ کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ہیمپ کی کاشت کیلئے جہلم،چکوال اور پشاور میں مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھنگ کے طبی اور صنعت استعمال پر تحقیق 1983سے جاری تھی،اس پودے میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے ،جو دنیا بھر میںبعض ادویات میں استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں بھنگ کا شیئر 25ارب ڈالر ہے اور اگلے تین سالوں میں اس میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کر سکتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں اس کا طبی استعمال پہلے سے جاری ہے جبکہ چین اس وقت 40 ہزار اور کینڈا 1 لاکھ ہیکٹر پر ہیمپ کی کاشت کر رہا ہے۔اس سے فائبر بھی بنتا ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے مفید ہے۔اس کے علاوہ بھنگ کینسر کی ادویات اور ایتھلیٹ کے لیے آئل میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔الیکٹرک بسوں کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اسلام آباد سے الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی بار متبادل توانائی پالیسی تشکیل دی ہے۔زراعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غیر روایتی فصلوں کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ہائی ٹیکنالوجی فارم قائم کرنے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔








