منشیات کی وباءکورونا کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس میں نوجوان نسل مبتلا ہو رہی ہے، ہم سب نے مل کر پختہ عزم کے ساتھ منشیات کے خلاف جہاد کرنا ہے، وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ منشیات کی وباءکورونا کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس میں نوجوان نسل مبتلا ہو رہی ہے، ہم سب نے مل کر پختہ عزم کے ساتھ اس وباءکے خلاف جہاد کرنا ہے،انہوں نے اس بات کا اظہار ماہرین نفسیات، سماجی تنظیموں اور منشیات کے عادی مریضوں کی بحالی مراکز …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ منشیات کی وباءکورونا کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس میں نوجوان نسل مبتلا ہو رہی ہے، ہم سب نے مل کر پختہ عزم کے ساتھ اس وباءکے خلاف جہاد کرنا ہے،انہوں نے اس بات کا اظہار ماہرین نفسیات، سماجی تنظیموں اور منشیات کے عادی مریضوں کی بحالی مراکز کے سربراہان کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اسلام آباد میں منشیات کی روک تھام، اگاہی اور خاص کر تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے پر بحث ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کی وباءجس تیزی سے ہمارے ملک میں پھیل رہی ہے وہ کورونا کووڈ-19 سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس میں نوجوان نسل مبتلا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پختہ عزم کے ساتھ اس وباءکے خلاف جہاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے سماجی تنظیموں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اورسماجی تنظیموں نے اس ضمن میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔ وفاقی وزیر محمد اعظم سواتی نے مشاورتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے ، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے اور منشیات کے مریضوں کی بحالی کے لئے ایک ہفتہ میں جامع منصوبہ بنایا جائے تا کہ اس کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے۔ معاشرے میں منشیات کے متعلق آگاہی پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں کہا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے ماڈل ایڈیکشن ٹریٹمنٹ اینڈ ریہبلیٹیشن سنٹر (ایم اے ٹی آر سی) اسلام آباد کا دورہ کیا وہاں منشیات میں مبتلا مریضوں کو دیکھ کر اس کا دل رونے لگاکیونکہ ان میں زیادہ تر نوجوان تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم اے ٹی آر سی اسلام آباد کو مزید اپ گریڈ کریں گے تا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔