ایسا میکنزم بنا لیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں، فنڈز سے متعلق بھی مشاورت کر لی ،کراچی پیکج سے متعلق ہمارا تقریباً اتفاق ہوچکا ہے ، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ ایسا میکنزم بنا لیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں،فنڈز سے متعلق بھی مشاورت کر لی گئی ہے، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج سے متعلق ہمارا تقریباً اتفاق ہوچکا ہے شہر میں قدرتی پانی …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ ایسا میکنزم بنا لیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں،فنڈز سے متعلق بھی مشاورت کر لی گئی ہے، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج سے متعلق ہمارا تقریباً اتفاق ہوچکا ہے شہر میں قدرتی پانی کی کے راستہ بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں گے اورکچرا اٹھانے کے لئے اقدامات کریں گے، ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافہ ہورہا ہے۔. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتسابی عمل کے لئے پرعزم ہے جس میں تیزی لائی جائے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو فوری انصاف فراہم ہونا چاہیے اس کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر نیب کا پراسیکیوشن سسٹم بہتر ہو عدالتی نظام میں تیزی لائی جاسکتی ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن احتسابی عمل پر شور کررہی ہے ۔