تشدد کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدم تشدد کا بل قومی اسمبلی سے پاس کرانے کے لئے کاوشوںکو تیز کریں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ عدم تشدد کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروانے کے لئے اقدامات کو …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدم تشدد کا بل قومی اسمبلی سے پاس کرانے کے لئے کاوشوںکو تیز کریں۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ عدم تشدد کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروانے کے لئے اقدامات کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے اور یہ اسلام کی تعلیمات، ہمارے آئین اور بین الاقوامی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔