اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہر قائد کی روشنیاں اور رونقیں بحال کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں،وزیراعظم کراچی کے عوام کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے،وہ پورے پاکستان کو یکساں انداز میں ترقی دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ …
وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہر قائد کی روشنیاں اور رونقیں بحال کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں،وزیراعظم کراچی کے عوام کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے،وہ پورے پاکستان کو یکساں انداز میں ترقی دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شہر قائد کی روشنیاں اور رونقیں بحال کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں، کراچی کی ترقی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت اور یہ شہر ملک کا معاشی دل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔








