راولپنڈی ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) سیلابی ریلے سے نمٹنے اور سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے پاک فوج کے دستے خوشاب پہنچ گئے ہیں، ضلع خوشاب کے 10 سے زائد دیہات حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگلا کور کے دستے نقصانات کے تخمینے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف اقدامات میں بھرپور حصہ لیں …
سیلابی ریلے سے نمٹنے اور سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے پاک فوج کے دستے خوشاب پہنچ گئے

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) سیلابی ریلے سے نمٹنے اور سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے پاک فوج کے دستے خوشاب پہنچ گئے ہیں، ضلع خوشاب کے 10 سے زائد دیہات حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگلا کور کے دستے نقصانات کے تخمینے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف اقدامات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ پاک فوج کے دستے جبی، ڈھوکری، باہولہ، خالق آباد، وحید اور حد علی کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔








