لاہور۔4 ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ایم این عاصم نذیر اور دیگر کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتشار اور جلائوگھیرائو کاایجنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن کو صبر کے ساتھ2023ء کے عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، …
گور نر پنجاب سے وفاقی وزیر ریلوے اور ایم این اے و دیگر کی ملاقات اپوزیشن کا انتشار اور جلائوگھیرائو کاایجنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
لاہور۔4 ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ایم این عاصم نذیر اور دیگر کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ اپوزیشن کا انتشار اور جلائوگھیرائو کاایجنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن کو صبر کے ساتھ2023ء کے عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، تحر یک انصاف کے ایم این اے عاصم نذیراور چیئر مین فیڈ مک میاں کاشف اشفاق نے جمعہ کے روز گور نر ہائو س لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور ،فیصل آباد میں تر قیاتی منصوبوں ،فیڈ مک کے پراجیکٹس سمیت دیگر ایشوزکے بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن آئے روز احتجاج کی باتیں کر کے سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہے مگر پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس ملکی و عوامی ترقی کا نہیں صرف اپنے مفادات کے بچائو کا ایجنڈہ ہے مگر حکومت عوامی طاقت سے اپوزیشن کے ایسے تمام ایجنڈوں کو ناکام بنائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کر پشن کے خاتمے ،شفافیت اور میرٹ کیلئے جو سخت فیصلے کیے ہیں انکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ گورنر نے کہا کہ معاشی میدان میں دُنیا پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کررہی ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاری میں اضافہ بھی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے دَور میں ملک کو اربوں ڈالرز کا مقرو ض کیا ، کر پشن جیسے مسائل دیئے اور آج پاکستان کی ترقی ان لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہی اس لیے وہ حکومت کے خلاف منفی پر وپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولی سیاست کی جبکہ ملکی ترقی و خوشحالی انکا مشن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی مخالفین کو صرف قومی مفادات کا سوچنا چاہیے۔ گورنر نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان جتنی محنت اور ایمانداری سے پاکستان کی تر قی کیلئے کام کر رہے ہیں اس کے بات مجھے یقین ہے کہ پاکستان نہ صرف معاشی طور پر مضبوط ہوگا بلکہ عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری جیسے مسائل سے مکمل نجات ملے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مخالفین سیاسی میدان میں ان رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ ملاقات کے دوران چیئر مین فیڈ مک میاں کاشف نے گور نر پنجاب کو فیڈ مک کے نئے اور جاری منصوبوں کے حوالے سے بتایا۔








