اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی دارلحکومت کو غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے 150 ارب روپے کا پراجیکٹ شروع کیا ہے اور بھارہ کہو میں نئے قبرستان کے لئے 100 کنال اراضی مختص کی ہے۔ جمعہ کو پی ٹی وی چینل سے بات چیت …
حکومت نے وفاقی دارلحکومت کو غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے 150 ارب روپے کا پراجیکٹ شروع کیا ہے علی نواز اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی دارلحکومت کو غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے لئے 150 ارب روپے کا پراجیکٹ شروع کیا ہے اور بھارہ کہو میں نئے قبرستان کے لئے 100 کنال اراضی مختص کی ہے۔ جمعہ کو پی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہیں، اسلام آباد کی ضروریات دیگر شہروں سے مختلف ہیں اس شہر کی پانی کی ضروریات 204 ملین گیلن یومیہ ہیں جبکہ اس وقت یومیہ 54 ملین گیلن پانی فراہم ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غازی بروتھا واٹر سپلائی سیکم کی مالیاتی کنسلٹنسی اوپن کر دی گئی ہے اور آئندہ تین تا چار سالوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کو فی کس 100ملین گیلن پانی یومیہ فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر کی ترقی کے لئے تیز رفتاری سے منصوبوں پر کام کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان شہری آباد کاری کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک بنتا جارہا ہے جو ایک خطرناک رحجان بھی ہے اس لئے اسلام آباد کی حاشیہ بندی ضروری ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے اطلاق کے بعد 28 میونسپل محکمے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو منتقل ہوگئے ہیں اور سی ڈی اے کا کام صرف ترقیاتی کام رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہ نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے اسلام آباد میں ایک مستحکم بلدیاتی نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔








