اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزارت قومی صحت نے سکولوں میں محفوظ واپسی کے لئے والدین اور اساتذہ کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق سکول جانے سے پہلے سکول کے دوران اور گھر آ کر بچوں کا باقاعدگی سے ہاتھ ضروری ہے۔ بچوں کی رہنمائی کریں کہ وہ ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ …
سکول جانے والے تمام بچے ماسک پہنیں، 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، وزارت قومی صحت نے ہدایت نامہ جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزارت قومی صحت نے سکولوں میں محفوظ واپسی کے لئے والدین اور اساتذہ کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق سکول جانے سے پہلے سکول کے دوران اور گھر آ کر بچوں کا باقاعدگی سے ہاتھ ضروری ہے۔ بچوں کی رہنمائی کریں کہ وہ ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ سکول جانے والے تمام بچے ماسک پہنیں، بچے صاف ماسک استعمال کریں، کپڑے والے ماسک کو روزانہ ایک دفعہ ضرور دھوئیں ۔ بچوں کو تربیت دیں کہ وہ ایک دوسرے کو ماسک کے پہننے پر طنز یا مذاق نہ اڑھائی اور نہ ہی نفرت کا اظہار کریں۔ بچوں کو سکول چھوڑتے اور واپس لاتے وقت خود بھی ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ کریں، اگر بچے و کھانسی یافلو جیسی علامات ہوں تو اس کو سکول نہ بھیجیں۔ سکول میں بچے اپنی اشیا ایک دوسرے کو نہ دیں اور نہ ہی کھانے پینے کی چیزیں شیئر کریں۔ ہجوم سے بچیں اور باقاعدگی سے ڈیسک ، بیت الخلائ، کھیل کے سازو سامان اور دروازوں کے ہینڈل وغیرہ کو جراثیم سے پاک رکھا جائے۔








