اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی)این سی او سی میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ این سی او سی کی خصوصی ٹیم جو بلوچستان کے دورہ پر ہے، نے کوئٹہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ خصوصاً وسیع علاقہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے کورونا ٹیسٹس اور رابطے کا پتہ لگانے …
این سی او سی میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور کے حوالہ سے اجلاس ، این سی او سی کی خصوصی ٹیم نے کوئٹہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کو صورتحال سے آگاہ کیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی)این سی او سی میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ این سی او سی کی خصوصی ٹیم جو بلوچستان کے دورہ پر ہے، نے کوئٹہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ خصوصاً وسیع علاقہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے کورونا ٹیسٹس اور رابطے کا پتہ لگانے اور دیگر انتظامی معاونت میں مدد فراہم کرنے کے حوالے سے این سی او سی کی جانب سے درکار ضروری اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ فورم کو پورے ملک میں سکولوں میں اور بچوں کی صحت و سلامتی اور بڑے پیمانے پر عوام کی حفاظت کے لئے سیاحتی مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر ترقی و پیداوار اسد عمر نے سکول اور سیاحت کے شعبہ کے دوبارہ کھولے جانے کے بعد جانچ کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کرنے کی ہدایت کی۔








