سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کے لئے اقدامات کریں،وفاقی وزارت تعلیم

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، جن کمروں میں وینٹی لیشن نہیں ہے ان کی وینٹی لیشن کو یقینی بنایا جائے۔ وزارت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کمرہ جماعت کو ہوا دار بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، جن کمروں میں وینٹی لیشن نہیں ہے ان کی وینٹی لیشن کو یقینی بنایا جائے۔ وزارت کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے والے سکولوں کو ہی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔