امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آفیسرز اور سیلرز کو عسکری ایوارڈ دیئے، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی 14 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری )، پاک بحریہ کے 20 افسران نے تمغہ امتیاز (ملٹری)، 7 افسران اور سیلرز کو ان کی جرا¿ت و بہادری کے اعتراف میں …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز/سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی 14 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری )، پاک بحریہ کے 20 افسران نے تمغہ امتیاز (ملٹری)، 7 افسران اور سیلرز کو ان کی جرا¿ت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 147 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت(ملٹری) کلاس II, اور III ، 63 افسروں، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلین کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے مراسلہ تحسین سے نوازا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے بہترین سیلر اور بہترین سویلین کے ایوارڈ بھی دیے گئے۔ یوم دفاع کے موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے 6 افسران کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور 2 افسران کو تمغہ بسالت تفویض کیا گیا تھا۔

مزید خبریں