اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور کرغزستان کے انکے ہم منصب چنگیز ایڈربیکوف کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے کرغزستان کے ہم منصب چنگیز ایڈربیکوف کے درمیان ملاقات باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور کرغزستان کے انکے ہم منصب چنگیز ایڈربیکوف کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین گہرے تاریخی روابط ہیں۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کی ایس سی او ممبرشپ کیلئے کرغزستان کے متحرک کردار کو سراہتے ہوئے کرغزستان کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے مابین زمینی اور ہوائی روابط کو مزید بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کرغزستان میں مقیم پاکستانی برادری بالخصوص زیر تعلیم طلباء کا خصوصی خیال رکھنے پر اپنے کرغزستانی ہم. منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ان موثر اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی امن و استحکام اور افغان امن عمل پر بھی گفتگو ہوئی وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی یکطرفہ اقدامات کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات سے کرغزستان کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔








