پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے، افغانستان اور آذربائیجان برادراسلا می ممالک ہیں اور ان سے دوستانہ تعلقات مشترکہ مذہب ثقافت اور باہمی اقتصادی مفادات پر مبنی ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے افغانستان اور آذربائیجان کیلئے نا مزد سفرا سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے، افغانستان اور آذربائیجان برادراسلا می ممالک ہیں اور ان سے دوستانہ تعلقات مشترکہ مذہب ثقافت اور باہمی اقتصادی مفادات پر مبنی ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے افغانستان اور آذربائیجان کیلئے نا مزد سفرا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ افغانستان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجا رتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا مو جودہ حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان رکاٹوں کو فوری طور پر دور کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کی پا رلیما نی تاریخ میں پہلی دفعہ پا ک۔افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اس کمیٹی کو سرحدوں پر دوطرفہ تجارت کو درپیش مسائل کو حل کر نے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہو ں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لئے کمیٹی کی سفارشات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس اعتما د کا اظہا ر کیا کہ افغانستان کے لئے نامزد سفیر منصور احمد خان ایک تجربہ کار اور باصلاحیت سفارتکار ہیں ان کی قیادت میں کابل میں قائم پا کستانی سفار تخانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں بھر پور کردار ادا کرے گا۔ سپیکر نے نا مزد سفیر کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے کہا اور اس سلسلے میں پارلیمانی سطح پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعدازاں آذربائیجان کے لئے نامزد سفیر بلال حئی سے گفتگو کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پا کستا ن اور آذربائیجان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور تجارت پر مبنی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابط میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو دوطرفہ تعقات کو مزید مستحکم بنا نے میں سود مند ثابت ہو گا۔انہو ں نے بلا ل حئی کو آذر بیجان کا سفیر نامزد ہو نے پر مبارکباد دیتے ہو ئے اس اعتمادکا اظہا ر کیا کہ ان بطور سفیر تعیناتی کی مدت کے دوران دونو ں برادر اسلا می ممالک میں تعلقات کو نئی جہتں حاصل ہوں گی۔ افغانستان کے لئے نامزد سفیر منصور احمد خان نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرنے پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ وہ اپنا تما م تر سفارتی تجر بہ اور مہارت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بروئے کا ر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور تجا رتی تعلقات کو فروغ دینا ہمیشہ پاکستان کی ترجیح رہی ہے۔انہو ں نے سپیکر کو یقین دلا یا کہ وہ اور ان کی ٹیم پا کستا ن کی اس دیرینہ خواہش کو عملی جا مہ پہنا نے کے لیے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ آذربائیجان کیلئے نامزد سفیر بلال حئی نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنا نے کیلئے بھرپورکردار ادا کر نے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ بطور سفیر دونو ں ممالک کے مابین توانائی، تجارت اور دیگر اقتصادی شعبوں میں اضافہ ان کی اولین ترجیح رہے گی۔

مزید خبریں