اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہ کریم پاکستان( Pakistan Careem) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات …
حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی کریم پاکستان کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہ کریم پاکستان( Pakistan Careem) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ وفد نے کریم سروس کی پاکستان میں ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، بین الاقوامی اور قومی سفری سروسز پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی ترویج کیلئے کارگر ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور دنیا بھر میں مثبت ملکی تشخص کو روشناس کرانے کیلئے پرعزم ہے۔








