اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کے مختلف واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آئی جیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت …
وزیراعظم عمران خان کا معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کے مختلف واقعات کا سخت نوٹس ، متعلقہ آئی جیز سے رپورٹ طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے معصوم بچی اور خاتون سے زیادتی کے مختلف واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آئی جیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی اور سوسائٹی پر بدنما داغ ہیں۔ وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے اور قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے معصوم بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات کے تدارک کے حوالہ سے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔








