اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی اور چین کی خود مختاری اور قومی مفاد سے متعلقہ امور پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ماسکو میں ایس سی او کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ …
پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی اور چین کی خود مختاری و قومی مفاد سے متعلقہ امور پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پاکستان اور چین خطہ میں قیام امن اور استحکام کے حوالہ سے بااعتماد سٹریٹجک شراکت دار ہیں ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایس سی او کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی اور چین کی خود مختاری اور قومی مفاد سے متعلقہ امور پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ماسکو میں ایس سی او کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطہ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم گذشتہ ماہ حائنان میں ہونے والے پاک چین سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے نتیجہ میں متفقہ طور پر طے کئے گئے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور چین خطہ میں قیام امن اور استحکام کے حوالہ سے بااعتماد سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور اس شراکت داری میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کا فروغ، امن و استحکام کا قیام اور عوامی روابط میں اضافہ ”بی آر آئی” اور ”ایس سی او” کے یکساں اہداف ہیں۔ پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے اور چین کی خود مختاری اور قومی مفاد سے متعلقہ امور پر چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، پرامن افغانستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان قیادت میں، افغانوں کیلئے قابل قبول مفاہمتی مذاکرات کا حامی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں ہندوستان کے متعصبانہ رویے کی عکاسی کرتی ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ بی آر آئی اور سی پیک جیسے منصوبے کورونا وبا کے بعد ہماری اقتصادی بحالی کیلئے ممدومعاون ثابت ہوں گے۔








