لاہور۔10ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گورنر ہائوس لاہور میںآئی جی پنجاب انعام غنی نے ملاقات کی،آئی جی نے خاتون زیادتی کیس سمیت صوبے میں اَمن وامان کے قیا م کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ خاتون زیادتی کیس کے ملزمان کو نہ صرف گر فتار کیا …
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے آئی جی پنجاب کی ملاقات، خاتون زیادتی کیس سمیت صوبے میں اَمن وامان کے قیا م کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا

مزید خبریں
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گورنر ہائوس لاہور میںآئی جی پنجاب انعام غنی نے ملاقات کی،آئی جی نے خاتون زیادتی کیس سمیت صوبے میں اَمن وامان کے قیا م کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ خاتون زیادتی کیس کے ملزمان کو نہ صرف گر فتار کیا جائے بلکہ آئین وقانون کے مطابق ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کوہر صورت انصاف فراہم کیا جائے،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھانوں میں عوام کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی بے گناہ کیساتھ ظلم نہ کیا جائے۔








