اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیار کے حوالے سے تحفظات مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں، معیار کی جانچ پڑتال کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں ملک میں صنعتی مصنوعات کے …
معیار کے حوالے سے تحفظات مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں، معیار کی جانچ پڑتال کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے وزیرِاعظم عمران خان کا ملک میں صنعتی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستانی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیار کے حوالے سے تحفظات مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں، معیار کی جانچ پڑتال کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں ملک میں صنعتی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیرِ برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ملک میں صنعتی و دیگر مصنوعات کے معیار کے حوالے سے موجودہ نظام ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ازسر نو تشکیل اور ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معیاری ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام اور صنعتی مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے ضمن میں نجی شعبے کے کردار کو متحرک کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیار کے حوالے سے تحفظات ملکی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں لہذا وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اس امر کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے کہ ملکی مصنوعات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ معیار کی جانچ پڑتال کے نظام میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر خصوصی طور پر زور دیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ملک میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام اور معیار کے حوالے سے نجی شعبے کو شامل کرنے کے اقدامات کو سراہا۔








