صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس گرین لائن بس منصوبے، موجودہ فائر فائٹنگ سسٹم، کراچی میونسپل کارپوریشن کی بحالی، اپگریڈیشن اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی

کراچی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کو گرین لائن بس منصوبے، موجودہ فائر فائٹنگ سسٹم، کراچی میونسپل کارپوریشن کی بحالی، اپگریڈیشن اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی …

کراچی ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کو گرین لائن بس منصوبے، موجودہ فائر فائٹنگ سسٹم، کراچی میونسپل کارپوریشن کی بحالی، اپگریڈیشن اور دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے اور یہاں بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے مواصلات کے ارکان بذریعہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مزید خبریں