الیکشن کمیشن کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح سروس لاکھوں موبائل اور ٹیلیفون صارفین کے لئے مفید ثابت ہو گی، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان نے جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح کیا۔ یہ ہیلپ لائن پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغامات پر مبنی سروس ہے جو عام لوگوں کو 24 گھنٹے معلومات کی فراہمی میں معاونت رے گی۔ اس کا استعمال کر کے کالر الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر 051-8848888 ملا …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان نے جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس کا افتتاح کیا۔ یہ ہیلپ لائن پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی پیغامات پر مبنی سروس ہے جو عام لوگوں کو 24 گھنٹے معلومات کی فراہمی میں معاونت رے گی۔ اس کا استعمال کر کے کالر الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن نمبر 051-8848888 ملا کر ٹیلی کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے رسپانس حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت اردو اور انگریزی دونون زبانوں میں عام طورپر پوچھے جانے والے سوالات کے پہلے سے ریکارڈ شدہ صوتی جوابات پر مشتمل ہے۔ یہ ہیلپ لائن سروس جدید ترین ڈیجیٹل ٹیلیفونی خدمات کا استعمال کرتے ہوئے معلومات کو آسان انداز میں پھیلاتے ہوئے عوام کی رہنمائی کرے گی۔ چیف الیکشن کشمنر آف پاکستان نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ترقی پسند ادارہ ہونے کے ناطے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کے دوروازے پر آگاہی مہم کو بڑھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے تیسرے پانچ سالہ سٹریٹجک پلان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ٹیلی ہیلپ لائن سروس یقیناً ملک بھر میں لاکھوں موبائل اور ٹیلیفون صارفین کے لئے مفید ثابت ہو گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ٹیلی ہیلپ لائن سروس شروع کرنے کی کوشش کو سراہا اور مزید ہدایت دی کہ مستقبل میں کال سنٹر کی سروس کو بھی اس سروس سے منسلک کردیا جائے تاکہ عوام براہ راست الیکشن کمیشن کے نمائندے سے بذریعہ فون رابطہ کر سکیں۔ مزید برآں الیکشن کمیشن کے آن لائن ” کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم” جس کو تجرباتی بنیادوں پر 9 ستمبر 2020ء سے شروع کر دیا گیا تھا اس کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کر دی کہ آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا عوام کے لئے باقاعدہ افتتاح جلد ہی کر دیا جائے۔

مزید خبریں