اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ جمعہ کو انہوں نے آئی جی پنجاب کو ٹیلیفون کیا اور انہوں نے آئی جی پنجاب سے موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتمائی زیادتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب …
سپیکر قومی اسمبلی کا خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ جمعہ کو انہوں نے آئی جی پنجاب کو ٹیلیفون کیا اور انہوں نے آئی جی پنجاب سے موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتمائی زیادتی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔ سپیکر نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب کو اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت اور کہا کہ یہ واقعہ انتہائی وحشیانہ اور شرمناک ہے ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی ہیں، متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ سپیکر نے آئی جی کو اس واقعہ میں کوتاہی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے سپیکر کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب پولیس مجرموں کو گرفتار کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مجرموں کو جلد گرفتار کرکے قانون کی کہٹرے میں پیش کر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے سپیکر کو کوتاہی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔








