اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئندہ سردیوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گھریلو صارفین کےلئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، ملک میں گیس کی کمی کے باعث آئندہ …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئندہ سردیوں کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گھریلو صارفین کےلئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، ملک میں گیس کی کمی کے باعث آئندہ سردیوں کے دوران گھریلو صارفین کے سہولت کے لئے ایسا شیڈول ترتیب دیا جائے جس سے کھانے کے تین اوقات کے دوران گھریلو صارفین متاثر نہ ہوں۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل سے ملاقات کے دوران دیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گیس میٹرز اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا راز اس میں صعنتوں کے قیام پر براہ راست منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے موجودہ حکومت ملک میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی شعبہ کو سازگار ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اہم جیو سٹرٹیجک مقام کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اس خواہش کو صنعتی شعبے کے لئے توانائی کی تیز اور بلاتعطل فراہمی سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک کی چھتری میں صنعتی منصوبوں کے قیام اور ان کے فعال ہونے کے بعد پاکستان ایک اہم معاشی مرکز بن جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل عامر طفیل نے صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری سوئی گیس منصوبوں پر کام کی رفتار کے بارے میں سپیکر کو آگاہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ تمام سکیموں جن کے لئے فنڈز مختص اور جاری کر دیئے گئے ہیں، پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس میٹرز اور دیگر تعمیراتی سامان کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس این جی پی ایل اپنے پائپ لائن نیٹ ورک کو بھی اپ گریڈ کررہا ہے تاکہ ملک میں صنعتی علاقوں خصوصاً ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تیزی سے صنعتکاری ہو سکے۔








