اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کوویڈ۔19 کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے دنیا کو مشورہ دیا ہے کہ کوویڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے سیکھیں، ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ …
عالمی ادارہ صحت کی کوویڈ۔19 کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی تعریف، دنیاکو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کوویڈ۔19 کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو سراہتے ہوئے دنیا کو مشورہ دیا ہے کہ کوویڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے سیکھیں، ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبا کے خلاف تیاری اور ردعمل دنیا کے لئے سبق ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس اور یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم کا کہنا ہے ہمیں آئندہ کی عالمی وبا کے لئے تیار اور کورونا وبا سے سبق سیکھنا ہو گا۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس سبق کو پاکستان سمیت سات ممالک دنیا کو بہتر سکھا سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مستقبل کی وبا کے لئے دنیا کو تیار رہنےکا انتباہ جاری کر دیا، یہ آخری وبا نہیں، تاریخ بتاتی ہے وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں، آئندہ جب بھی وباءآئے دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہئے، آج شعبہ صحت میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ آج شعبہ صحت کو سماجی، اقتصادی، سیاسی استحکام کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، ادویہ میں بہت بہتری آئی لیکن بیشتر ممالک نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا، محفوظ اور صحتمند مستقبل کے لئے ہر ملک کو شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔








