امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد65 لاکھ88 ہزار سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد ہلاک

94

واشنگٹن ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد65 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 96ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد6588163 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2511875 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 196328افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 3879960 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص اس سال 22 جنوری کو ہوئی تھی۔