موثر میکنزم اور آگاہی مہم کے باعث پاکستان کورونا وائرس اور پولیو پر کنٹرول میں کامیاب رہا وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ موثر میکنزم اور آگاہی مہم کے باعث پاکستان کورونا وائرس اور پولیو پر کنٹرول میں کامیاب رہا ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اور پولیو کیسز کے حوالہ سے صورتحال کی بہتری کے لئے ہمارا صوبائی حکومتوں کے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ موثر میکنزم اور آگاہی مہم کے باعث پاکستان کورونا وائرس اور پولیو پر کنٹرول میں کامیاب رہا ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اور پولیو کیسز کے حوالہ سے صورتحال کی بہتری کے لئے ہمارا صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام اور سکول انتظامیہ کے سربراہوں سے رابطہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطہ سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے اس سال موسم سرما میں انسداد پولیو کی ایک بھر پور مہم کے ساتھ کمیونٹی کی شرکت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے پولیو کی بیماری پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے اور موجودہ حکومت اس بیماری کے سدباب کے لئے دستیاب تمام وسائل استعمال کرے گی ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں تاکہ اس کی ممکنہ دوسری لہر کا خاتمہ کیا جاسکے جو مستقبل قریب میں آسکتی ہے۔

مزید خبریں